لاہور نہیں — اپنے گھر کھیلنے جارہا ہوں،گرانٹ ایلیٹ
جوں جوں پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون کے میچ نزدیک آرہے ہیں نہ صرف عوام بلکہ اس میں شریک کھلاڑیوں کے جزبات بھی اپنے عروج پر پہنچ رہے ہیں،،، لاہور قلندرز کے اہم نیوزی لینڈر کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اپنی خوشی کا اظہار لفظوں میں نہیں کرسکتے کیونکہ وہ جنتے پاکستانی کرکٹ کے شیدائی ہیں اور اپنے ملک کی گراونڈز کو آباد دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں
گرانٹ ایلیٹ نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ ان کے دوست ڈیرین سیمی پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیل چکے ہیں اور انہوں نے پاکستانیوں کی بے پناہ تعریف کر رکھی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں