More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ویمنز ایشیا ٹی20 کپ:بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

ویمنز ایشیا ٹی20 کپ:بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

کوالالمپور:خواتین ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستانی کڑیوں کو بھارتی ناریوں کے ہاتھوں بدترین شکست ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری ویمنز ایشیا ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت نے 73 رنز کا آسان ہدف تین وکٹ پر حاصل کر کے پاکستان کو اہم میچ میں شکست دیدی۔قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 72 رنز ہی بنا پائی ،ثناء میر 20 اور ناہیدہ خان نے سب سے زیادہ 18 رنز بنا ئے ۔

INNINGS BREAK: PAK 72/7 after 20 overs

بھارتی ویمن ٹیم نے آسان ہدف 3 وکٹ پر 16 اعشاریہ ایک اوور میں حاصل کر لیا ۔اس فتح کے بعد بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے میچ پر ہو گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں