More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

قومی خاتون کھلاڑی نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا ،وجہ انتہائی حیران کن

قومی خاتون کھلاڑی  نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا ،وجہ انتہائی حیران کن

گول کیپر رشنا خان نے پاکستان چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے. قومی خواتین ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان نے پاکستان چھوڑ کر آسٹریلوی شہریت لینے پرغور شروع کردیا ہے۔

رشنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو سال کے لیے آسٹریلیا جارہی ہیں. خاتون گول کیپر کا کہنا ہے کہ وہ رمضان کے بعد دو سال کیلئے ہاکی لیگ کھیلنے آسٹریلیا جارہی ہے. ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے آسٹریلین ویمن ہاکی ٹیم میں بھی منتخب ہوجائے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رشنا خان اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں چھ ماہ ہاکی لیگ کھیل چکی ہیں۔ چھ ماہ اپنے قیام کے دوران رشنا خان نے نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے سٹیٹ چیمپین شپ میں بھی حصہ لیا تھا. جہاں تین میچوں میں بہترین کھلاڑی کا ٹائٹل بھی رشنا کے نام رہا تھا.

رشنا خان کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز میں شرکت کرنا ان کا خواب ہے. یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا اولمپک گیمز کھیلنے کا سفر ابھی بہت طویل ہے. جس کی وجہ سے ان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا مگر وہ آگے جانا چاہتی ہیں. انہوں نے کہا کہ وی بطور ویمن ہاکی کھلاڑی اپنے خواب کی تعبیر کے لیے آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں.

xroshna-khan-300x180-jpg-pagespeed-ic-w6grzrnkqz

ہاکی کھیلنے کے لیے ملک چھوڑنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رشنا خان نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ غداری نہیں کررہی، کہیں بھی کھیلوں پاکستان کا نام میرے ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر بھی تو پاکستانی ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے لیے کھیلتے ہیں، مجھے بھی موقع ملا تو ضرور آسٹریلیا کے لیے کھیلوں گی

رشنا خان نے واضح کیا کہ وہ پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر جارہی ہیں. اب اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو بھی واپس نہیں آسکتیں. انہوں نے کہا میں نے نوجوانوں کیلئے مثال رکھ دی ہے. اب لڑکیاں سامنے آئیں اور پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی گول کیپر بن جائیں. مجھے پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کسی ایونٹ کیلئے بلائے تو بھی نہیں آؤں گی.

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں