خواتین کی بڑی تعداد ٹراٸلز کو میدان میں اتر گٸیں
ملک بھر میں منعقدہ ٹرائلز میں ایک ہزار سے زائد خواتین کی شرکت
لاہور، 15 مئی 2022ء:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی چھ میں سے پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام منعقدہ ٹرائلز میں 1118 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی.
اس دوران سب سے زیادہ، 287 خواتین کرکٹرز نے سینٹرل پنجاب، 250 نے خیبر پختونخواہ، 223 نے سدرن پنجاب، 218 نے بلوچستان اور 140 نے ناردرن میں منعقدہ ٹرائلز میں قسمت آزمائی کی.
سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز نے ان ٹرائلز کی نگرانی کی، جہاں انڈر 19، ایمرجنگ (19 تا 24) اور سینئر (25 تا 28) کٹیگریز کے لیے ٹرائلز لیے گئے.
تانیہ ملک، سربراہ خواتین کرکٹ:
تانیہ ملک نے کہا کہ ان ٹرائلز میں خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے. یہ ملک میں خواتین کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جو ملک کے مختلف حصوں سے ٹیلنٹ کی شناخت میں معاونت کرے گا.
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو ٹرائلز میں شرکت کے لیے لانے پر تمام والدین کی مشکور ہیں. وہ ٹرائلز کے بہترین انعقاد پر کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہیں.
قومی خواتین کرکٹ کا سیزن 23-2022 کرکٹ ایکشن سے بھرپور ہے. ان ٹرائلز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بمپر سیزن میں شرکت کے مواقع بھی موجود ہیں.
مظفرآباد میں خواتین کے ٹرائلز 17 مئی جبکہ سندھ میں 18 سے 23 مئی تک جاری رہیں گے.
اپنی رائے کا اظہار کریں