ویسٹ انڈیز کے خلاف پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان ،نئے چہرے شامل
لاہور: نیشنل کرکٹ کمیٹی نے انضام الحق کی سربراہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچو¿ں کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لے پندرہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کے کیمپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت، آصف علی اور لاہور قلندرز کے فاسٹ با?لر شاہین شاہ آفریدی کو طلب کر لیا گیا ہے۔
تین ٹی 20 میچوں کی سریز 1، 2 اور 3 اپریل کو کھیلی جائے گی ،اور یہ تمام میچز کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔حسین طلعت ، شاہین شاہ آفریدی ،آصف علی کے ساتھ ساتھ راحت علی کو بھی ٹیم میں شمولیت کا موقع مل گیاہے ،جبکہ عماد وسیم اور رومان رئیس اپنی اینجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے۔اسلیے ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹی 20 میچز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔عثمان خان شنواری کو انجری سے چھٹکارے کے بعد موقع ملا ہے۔
ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی
احمد شہزاد،
فخر زمان
بابر اعظم
شعیب ملک
عاصف علی
سرفراز احمد کپتان
حسین طلعت
فہیم اشرف
محمد نواز
شاداب خان
محمد عامر
حسن علی
راحت علی
عثمان خان شنواری
شاہین شاہ آفریدی
اپنی رائے کا اظہار کریں