ایم ڈی پی سی بی، وسیم خان دوڑ میں سب سے آگے اور فیورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے عہدوں کے موزوں افراد کی کھوج کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر میڈیا تو تقریبا فائنل ہوچکے ہیں جو دوبئی میں کرکٹ کے متعلقہ اہم ترین عہدے پر پہلے سے کام کر رہے ہیں
ایم ڈی پی سی بی کےلیے کئی نام گردش میں ہیں جنمیں ڈاکٹر نعمان نیاز اور سلیم الطاف کے نام لیے جارہے تھے، مگر تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ میں مقیم لیسٹر شائر کاونٹی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سب پر فوقیت لے گیا ہے،،، حالانکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی اسی ذمہ داری کیلیے انھیں درخواست دینے کو کہا تھا مگر ذرائع بتا رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں جاب کو ترجیح دے رہے ہیں ، وسیم خان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جو انگلینڈ میں پیدا ہوئے اور کاونٹی کرکٹ کھیلے مگر ان کے پاس پاسپورٹ پاکستانی ہے
ذرائع بتا رہے ہیں کہ وسیم خان ایک ہفتے کے اندر اپنے عہدے کا چارج سنبھال سکتے ہیں اور اپنے اہل خانہ سمیت لاہور منتقل ہوجائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں