وسیم اکرم اور شاہد آفریدی گلوکار بھی بن گئے؟
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی اب گلوکار بھی بن گئے
تابی لیکس کی رپورٹ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ،گانے میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی گلوکاروں کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔
گانے کی ویڈیو میں فلم سٹار شان،ندیم، مہوش حیات،عائشہ عمر اور نیلم منیر بھی موجود ہیں جب کہ کشمیر پریمیئر لیگ کاگانا علی گُل پیر نےگایا ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ میں نامور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز،انگلینڈ کے فل ماسٹرڈ، اویس شاہ، میٹ پرائیر، مونٹی پنیسار اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کھیلتے دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز6 اگست سے ہورہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کومظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں