More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

وقار یونس ایک بار پھر کوچنگ میں کود پڑے

وقار یونس ایک بار پھر کوچنگ میں کود پڑے

وقار یونس کا شمار دنیا کے ان کمنٹیٹرز میں ہوتا ہے کہ جنکی انگلش کے ساتھ ساتھ کرکٹ تبصرے اور مشورے نوجوان کرکٹرز کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں،،، مگر دنیائے کرکٹ کے متعدد کرکٹرز اس وقت حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں جب وقار یونس کوچنگ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے
جی ہاں اب وقار یونس بن گئے ہیں اسلام آباد یونائٹڈ کے ڈائریکٹر اور وہ نئے ٹیلنٹ کی کھوج میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی طرح شہر شہر جائیں گے
لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے وقار یونس کے اہم عہدے پر تقرری کا اعلان کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں وقار یونس کی شرٹ کا نمبر 794 ہے جو ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں حاصل کی گئی وکٹوں کی تعداد ہے،،، مالک اسلام آباد یونائٹڈ علی نقوی کی طرح ہیڈ کوچ ڈین جونز نے بھی وقار یونس کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں