More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

وقار، ایک بار پھر باولنگ کوچ بننے کو تیار

وقار، ایک بار پھر باولنگ کوچ بننے کو تیار

دنیائے فاسٹ باولنگ پر راج کرنے والے وقار یونس ایک بار پھر ٹیم منیجمنٹ کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں اور انہوں نے اس بار باولنگ کوچ بننے کے لیے درخواست دی، اس سے پہلے بوریوالہ ایکسپریس دو بار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دو بار باولنگ کوچ رہ چکے ہیں، اس بارے میں جب بھی وقار یونس سے پوچھا گیا کہ وہ کمنٹری جیسے باوقار شعبے کو چھوڑ کر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کو ترجیح دیتے ہیں تو وہ ہمیشہ یہی کہتے نظر آئے ملک پاکستان نے مجھے بہت عزت دی اور اب ہمارا وقت ہے پاکستان کی خدمت کریں اور اپنی مہارت نوجوان نسل کو منتقل کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ  وقار یونس باولنگ کوچ کی دوڑ میں سب سے آگے اور ٹاپ چوائس سمجھے جارہے ہیں
تابی لیکس کو دیے گئے انٹرویو میں سابق ٹیسٹ پلیئر اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باولنگ کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق اس بات پر زور دیا تھا کہ باولنگ کوچنگ کے شعبے میں فاسٹ باولنگ اور سپن باولنگ کوچ کو بھی شامل کیا جائے، کیونکہ عصر حاضر میں دنیا کے ہر فارمیٹ میں سب سے ذیادہ وکٹیں سپنرز نے لے رکھی ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں