وہاب ریاض کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت تقریبا یقینی— کیوں؟
صاحب قسمت کی دیوی جس پر مہربان ہونا چاہتی ہے تو حالات بھی اس کے حق میں موافق ہونا شروع ہوجاتے ہیں،،،، ابھی قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کی دھول چاٹنے میں مصروف تھی کہ خبر آئی ہے کہ فاسٹ باولر حسن علی ان فٹ ہوگئے ہیں
چھ اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے پہلے حسن علی کمر درد کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے،، تابی لیکس کے ذرائع بتا رہے ہیں پاکستان دوسرے ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ میں بھی تین فاسٹ باولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا
تو جناب پاکستان کی خود ساختہ سپیڈ گن جو رنز دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی،،وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت تقریبا یقینی ہوگئی ہے،،،اب دیکھیے کہ دنیا کے قیمتی ترین باولر وہاب ریاض کو اگر دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو کیا وہ ایک ایسی کاکردگی دکھانے میں پھر سے کامیاب ہوجائیں گے کہ جس کے بل بوتے پر وہ ایک بار پھر لمبے عرصے کے لیے قومی ٹیم کا لازمی حصہ بن جائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں