ویرات کوہلی میچ کے دوران گراؤنڈ میں جو پانی پیتے ہیں اس کی ایک بوتل کتنے روپے میں آتی ہے؟ قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی کارکردگی بے مثال ہے۔ ان کی پرفارمنس اور مستقل مزاجی کا راز فٹنس ہے۔ وہ سخت محنت کرتے ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے کھانے پینے کے معاملے میں کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیتے۔ وہ اپنی ڈائٹ پلان پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ صرف ایک ہی کمپنی کا پانی پیتے ہیں۔ جس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ پانی 600 بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور ویرات کوہلی ٹریننگ اور میچ کے دوران ہمیشہ ایک بوتل اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
یہ فرانس کی ایک کمپنی ہے جو مختلف سائز کی بوتلوں میں دستیاب ہے اور سب سے چھوٹی بوتل کی قیمت بھی 240 بھارتی روپے ہے اور دنیا بھر میں مہنگے داموں بکنے والے برانڈز میں سے ایک ہے۔ پانی کے علاوہ کوہلی فٹ رہنے کے لئے اچھے پروٹین والی کھانے کی چیزوں کو ہی اپنی ڈائٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ اس ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی جم میں بھی خوب پسینہ بہاتے ہے۔ اسی فٹنس کی وجہ سے وہ اکثر شہ سرخیوں میں بھی چھائے رہتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں