بورڈکی طرف سے مسلسل نظر ہونے والے عثمان قادر نے اہم قدم اٹھا لیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مسلسل نظر انداز کرنا کوئی نئی بات نہیں، ماضی میں بے شمار کرکٹرز عالمی سطح پر صلاحیتوں کا اظہار کیے بغیر ہی گمنامی کی تاریک راہوں میں اتر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی گگلی کی وجہ سے شہر ت حاصل کرنے والے گگلی ماسٹر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے بھی مسلسل نظر انداز ہونے کے بعد آسٹریلوی شہریت کی درخواست دے دی ہے۔یاد رہے کہ عثمان قادر نے پاکستان اے اور انڈر 19میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تاہم قومی ٹیم میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہ ملنے کی وجہ سے وہ آسٹریلیا چلے گئے اور شہریت کیلیے درخواست بھی دیدی ہے۔
گزشتہ شام عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی شرٹ پہن کر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ یہ پیغام دیاکہ وہ 2020 میں آسٹریلیاکی نمائندگی کرنے کیلیے بے تاب ہیں اور اس کے لیے پوری جان لگا دیں گے۔عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کیلیے بھرپور کوشش کی لیکن یہاں کا سسٹم ہی ایسا ہے کہ ٹیلنٹ کی قدر نہیں ہوتی، میں نے ہر سطح پر غیر معمولی کھیل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار نظر انداز کیا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں