سزا مکمل ہونے تک شرجیل خان کی خواہشات مسترد کر دی گئیں
جی ہاں کرکٹ لوورز میں مقبول ترین بلے باز شرجیل خان کے بارے تازہ ترین اطلاعات سامنے آ گئی ہیں جسکے مطابق سزا ختم ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے اور اس سلسلے میں ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے
پاکستان کی طرف سے ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے شرجیل خان کی سزا اگست میں ختم تو ہو رہی ہے مگر ابھی تک انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا اور جب تک وہ اعتراف جرم، نہیں کرتے اس وقت تک وہ پی سی بی کے بحالی پروگرام میں اس وقت تک شریک نہیں ہو سکتے جب تک وہ اعتراف جرم کرکے میڈیا پر اعترافی بیان نہیں دیتے
اگست 2017 میں پی سی بی نے شرجیل خان پر کرکٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ لینے پر 5 سال کی پابندی عائد کی تھی جس کا اطلاق اس روز سے یعنی 10 فروری 2017 سے ہوا جس دن انہیں معطل کیا گیا اور تعاون کی صورت میں انکی سزا میں کمی کی جا سکتی ہے مگر پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے شرجیل خان کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا جو ان کی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے
اس سے قبل کئی کھلاڑی اعتراف جرم کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رعایت حاصل کر چکے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں