شاداب خان اور یاسر شاہ کے ری ہیب پر اپ ڈیٹ
شاداب خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے کلیئر قرار
شاداب خان 8 ہفتے کا ری ہیب مکمل کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے
وہ ان 8 میں سے 7 ہفتے کا ری ہیب کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں
وہ لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے
نوجوان آلراؤنڈر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران بائیں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے
لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی باؤلنگ اور رننگ جاری رکھے ہوئے ہیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے بعد یاسر شاہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ری ہیب پروگرام میں شرکت کی تھی
ان کے ری ہیب سے مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی
اپنی رائے کا اظہار کریں