More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

کرکٹ گروز عمر خان کے حق میں بول پڑے

کرکٹ گروز عمر خان کے حق میں بول پڑے

دورہ انگلینڈ میں موجود پاکستانی باولنگ سائیڈ نہ صرف اپنے اوسان خطا کیے بیٹھی ہے وہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لاہور کی جان لیوا گرمی میں سخت پریکٹس نے ان کو بے جان کر دیا ہے اور اپنا انرجی لیول کھو بیٹھے ہیں اور انکے ردھم، کی بحالی کے کوئی آثار نہیں آ رہے، ایسے میں جہاں شاداب خان اور محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ناگزیر ہوگئی ہے وہیں کرکٹ گروز نے بھی پی ایس ایل دنیائے کرکٹ کے سٹار بلے بازوں کو آوٹ کرنے والے عمر خان کے حق میں آوازیں لگانی شروع کر دیں ہیں سابق کپتان راشد لطیف نے تو ٹیم منتخب ہونے سے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ عمر خان ورلڈکپ کھیلتا نظر آ رہا ہے مگر ان کی پیشگوئی درست ثابت نہ ہوئی اور نوجوان کھلاڑی کو تربیتی کیمپ میں بھی شامل نہ کیا گیا
تیسرے ون ڈے کی بد ترین شکست کے بعد سابق کپتان رمیض راجہ نے زور دے کر کہا جو باولنگ سائیڈ کی حالت ہے اسے دیکھتے ہوئے پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کے حامل عمر خان کا ٹیم میں شامل کرنا سود مند ثابت ہو سکتا ہے، پاکستانی ماہرین اس وقت سخت مایوسی کا شکار ہیں اور پاکستان جو محض اپنی باولنگ کے بل بوتے پر جیتا کرتا تھا وہی باولنگ سائیڈ اوسط درجے سے بھی کم نظر آ رہی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں