عمر اکمل، مکی آرتھر سے ہونگی تحقیقات
ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ بتا رہے ہیں کہ حال ہی میں عمر اکمل اور ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تنازعے کے بعد عمر اکمل نے پریس کانفرنس کی اور ہیڈ کوچ پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا انہوں نے نہ صرف نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں پریکٹس سے منع کردیا بلکہ غلیظ گالیاں بھی دیں،،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی اس پریس کانفرنس کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی گردانتے ہوئے ان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،،، جس کا جواب تو عمر اکمل نے جمع کروا دیا تاہم پی سی بی حکام اس جواب سے مطمئن نہیں،،،
اس تنازعے میں کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ اس کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،،،، جس میں ہارون رشید، امجد حسین بھٹی اور سلمان شامل ہیں،،،یہ ٹیم نہ صرف عمر اکمل اور مکی آرتھر سے پوچھ گچھ کرے گی بلکہ موقع پر موجود انضمام الحق اور مشتاق احمد کا موقف بھی قلم بند کرے گی
یاد رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو آسٹریلین کرکٹ بورڈ سے بھی اس لیے نکالا گیا تھا کہ وہ کھلاڑیوں سے بد اخلاقی سے پیش آتے تھے اور اپنے احکامات کو منوانے کے لیے ضد پر اڑ جاتے تھے
اپنی رائے کا اظہار کریں