عمر اکمل پر مکی آرتھر کی ڈھٹائی قائم ،، فٹنس ٹیسٹ سے بھی نظر انداز
مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا آخری مرحلہ شروع کردیا ہے اور انہوں نے نینشل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں متعدد ممکنہ کھلاڑیوں جنمیں عماد وسیم، یاسر شاہ اور رومان رائیس سمیت کھلاڑی شامل ہیں،،، اطلاعات ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے مکی آرتھر کی تمام خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ورلڈکپ کے لیے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ڈالی ہے
دورہ زمبابوے اور ٹرائی اینگولر سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ مکی آرتھر جو عمر اکمل کی فٹسن پر نالاں تھے اور ان کو حکما کہا تھا کہ جاو اور اپنی ٹیسٹ پر کام کرو،،، تابی لیکس کے ذرائع کہتے ہیں عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے ہیں مگر حیران کن طور پر مکی آرتھر نے ان کو این سی اے میں ہونے والے ٹیسٹ میں چیک کرنا ہی گوارہ نہیں کیا اور ٹیسٹ میں شامل کھلاڑیوں کی لسٹ میں عمر اکمل کا نام موجود نہیں
متعدد ماہرین کرکٹ کہہ چکے ہیں کسی ہیڈکوچ کو کھلاڑیوں سے اتنا پرسنل نہیں ہونا چاہیے اور ایک کھلاڑی کو اسکی نفسیات کے مطابق چلانا چاہیے،،، مگر سینیئر کھلاڑیوں سے عداوت میں مشہور مکی آرتھر تو ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ جب تک وہ گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ ہیں عمر اکمل ٹیم کے نزدیک تک نہیں آ سکتا
اپنی رائے کا اظہار کریں