عمر اکمل کی معافی مسترد — بڑا جرمانہ کردیا گیا
صاحب کچھ عرصہ پہلے ٹیسٹ پلیئر عمر اکمل نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جانب سے سخت رویے، گالیوں اور نیشنل کرکٹ اکیڈیم لاہور میں داخلے پر پابندی کے الزامات لگائے
جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری ایکشن لیا اور ان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا جس کا جواب ہارون رشید کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکی اور ان کو دوبارہ جواب جمع کروانے کو کہا گیا جس میں عمر اکمل نے نہ صرف اپنی غلطی مانتے ہوئے غصے کا نتیجہ بھی قرار دیا اور ساتھ ہی اپنے کیے کی معافی مانگی
مگر ان کا معافی مسترد کرتے ہوئے عمر اکمل کو اتنی سزا سنادی جتنی پی ایس ایل کرپشن کے کرداروں کو بھی نہیں دی گئی،،، عمر اکمل کوکوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 میچز کی پابندی کےساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کرکٹر کودو ماہ تک غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این اوسی جاری نہیں کیا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں