عمر اکمل کو اچھا بچہ بنانے کی ذمہ داری اہم فاسٹ باولر نے لے لی
جی ہاں عمر اکمل کے فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کو پاکستان کے اہم ادارے میں نوکری مل گئی ہے اور احمد شہزاد کی جگہ حبیب بنک نے عمر اکمل کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے
حبیب بنک نے اپنا ہیڈ کوچ بھی بدل دیا ہے اور کبیر خان کی جگہ سابق ٹیسٹ پلیئر سلیم جعفر کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں
سلیم جعفر نے ذمہ داری لی ہے کہ وہ عمر کو ڈسپلنڈ کرکٹر کے طور پر تیار کریں گے اور ان کو ان کی نفسیات کے مطابق ڈیل کریں گے،،، یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ناپسندیدگی کا شکار عمر اکمل ایک عرصے سے قومی ٹیم میں واپسی کی راہ بنانے میں مصروف ہیں اور وہ کچھ عرصہ پہلے آئندہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملے تھے،،، مگر ان کی تدبیر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناکام بنا دی
یاد رہے کہ فکسنگ آفر کا پنڈورا بکس کھولنے پر عمر اکمل ایک نئی مشکل میں پڑ چکے ہیں اور براہ راست آئی سی سی اس کی تحقیقات کر رہی ہے اور آئی سی سی نے ویڈیو لنک پر عمر اکمل کا موقف لیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی تحقیقات کی تفصیلات طلب کی ہیں
سلیم جعفر نے عمر اکمل کو سدھارنے کا ذمہ تو لے لیا ہے مگر یاد رہے کہ مکی آرتھر، بریڈن مکلم سمیت کئی ایسے واقعات آ ریکارڈ ہیں کہ جن میں عمر اکمل اپنے جزبات پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں اور اپنے مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں