فکسنگ کی پیشکش،عمر اکمل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹرعمراکمل کا کہنا ہے کہ اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اورفکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
Umar Akmal speaks after 17 months of his ban. He admits his mistake of not reporting timely to the PCB Anti Corruption Unit.
Do you think Umar Akmal deserves another chance to play PSL and International Cricket?
Credits: Pakistan Cricket Team #RizwanAhmadOfficial#UmarAkmal pic.twitter.com/QCd4Aiu8Gr
— Rizwan Ahmad (@RizwanA60034556) July 7, 2021
تابی لیکس کی رپورٹ کے مطاب کرکٹرعمراکمل نے ویڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال میرے سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔
عمر اکمل نے کہا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔
عمر اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں اگر کوئی مشکوک شخص آپ سے رابطہ کرے تو فوری پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کریں تاکہ آپ کا دامن اور کرکٹ کریئر پاک رہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں