یو اے ای 20لیگ میں لانسر کیپیٹل نے فرنچائز خرید لی
یو اے ای ٹی 20لیگ میں لانسر کیپیٹل نے فرنچائز خرید لی
چھ ٹیموں پر مشتمل لیگ فروری ، مارچ 2022میں کھیلی جائے گی
UAE T20 لیگ ایمرٹس کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ہے
دبئی ۔ یو اے ای ( یکم دسمبر 2021) یو اے ای ٹی20لیگ کا آغاز فروری میں ہو رہا ہے جس میں چھ ٹیمیں شامل ہیں لانسر کیپیٹل کے چیئرمین ،ٹیمپا بے بوکینرز کے مالک اور مانچسٹر یونائیٹد کے شریک چیئرمین ایوی گلیزر نے یو اے ای ٹی20لیگ میں فرنچائز لے کر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے ۔ لانسر کیپٹل دنیا کی بہترین ٹیموں کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں ایوی گلیزر سپر باول چیمپئن ٹیمپا بے بوکینرز کے مالک اور مانچسٹر یونائیٹدکے شریک چیئرمین ہیں ۔ انگلش فٹ بال میں مانچسٹر یونائیٹڈ سب سے زیادہ ٹرافیز جیت چکے ہیں ۔ یو اے ای ٹی20لیگ کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کیا کہ یو اے ای ٹی20لیگ میں نئے فرنچائز کاخیر مقدم کرتے ہیں ۔ یو اے ای ٹی20لیگ کا بزنس ماڈل بہت اچھا ہے جو سرمایہ کاروں کے لئے فائدہ مند ہے انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای بین الاقوامی کھیلوں کے لئے موزوں ترین ہے ۔لانسر کیپیٹل کے چیئرمین ایورم گلیزر نے کہا کہ یواے ای ٹی20لیگ کا حصہ بننے پر خوش ہوں متحدہ عرب امارات میں ورلڈ کلاس ٹورنمنٹ ہونے والا ہے جو امارات میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بہت اہم ثابت ہو گا ۔امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ ایوی گلیزر جیسے مشہور اسپورٹس ٹیم مالک نے یو اے ای T20لیگ میں شمولیت اختیار کی جو نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ یو اے ای T20 لیگ مختلف کھیلوں میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری حضرات کے لئے بہت اہم ہے جو سود مند بھی ثابت ہو گی لانسر کیپیٹل سے ہماری شراکت دار ی فٹ بال اور کرکٹ کے مداحوں کو جوڑنے کا سبب ہو گا جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ یو اے ای ٹی20لیگ 20 اورز پر مبنی امارات کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ کرکٹ لیگ ہے جس میں چھ ٹیمیں شامل ہیں یہ لیگ فروری اورمارچ میںہو گی اور34 میچزکھیلے جائیںگے
اپنی رائے کا اظہار کریں