ترکی میں ماس ورلڈ ریسلنگ چیمپیٸن شپ پاکستانی کھلاڑی چھا گٸے
پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ایک اور بڑی کامیابی استنبول-ترکی میں جاری ورلڈ کپ ماس ریسلنگ کے دوسرا مرحلہ 16-20 ستمبر 2021 کے پہلے روز مختلف کیٹگریز کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پاکستانی ایتھلیٹ محمد سعد نے 60 کلو وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
اسپورٹس حلقوں میں خوشی کی لہر اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس حوالے سے سپورٹس حلقوں کا کہنا ہے کہ نواب فرقان خان کی سربراہی میں پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن – پی ایم ڈبلیو ایف اور ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کی شاندار کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جس طرح محدود وسائل کے باوجود جس طرح زاتی خرچ سے پاکستان میں روایتی اور بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ ، بحالی اور بحالی کے حوالے سے ان کے تمام اقدامات ایک نی تاریخ رقم کر رہے ہیں
جبکہ نواب فرقان خان پریزیڈنٹ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ یہ ہماری آن بان پاکستان سے ہے اور ہم اس جیت کو پاکستان کے نام کرتے ہیں اور میں پاکستانی عوام اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے لیے اس طرح دعائیں کرتے رہیں تاکہ ہم کل ہم ایسی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید میڈل جیتے اور اس کے ساتھ ساتھ اس تمام کامیابی کا سہرا میری تمام ٹیم کو جاتا ہے جو ہمیشہ ہراول دستہ کے طور پر میرے شانہ بشانہ رہے اور تمام منیجمنٹ جو اس وقت ترکی میں ہمارے ساتھ ہے جن میں
مینیجرز رضا رحمان ، سردار محمود ، یوسف خان ، عزیر گھمن ، عرفان خان کھچی اور نعیم چودھری کوچز ماجدخان اور محمدراشد شامل ہیں
اس ایونٹ میں امریکہ-یورپ-ایشیا سے سمیت 13 ممالک حصہ لے رہے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں