محمد حفیظ اور اظہر علی بھی لاہور قلندرز کی کاوشوں کے قائل
آزاد کشمیر اور پنجاب کی طرح لاہور قلندرز کے کھوجی پاکستان میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کی کھوج لگانے لاہور پہنچ گئے جہاں پہلے دن پندرہ ہزار کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیے
ٹرائلز میں کراچی سے بھی ایک کھلاڑی اپنی قسمت آزمائی کے لیے پہنچ گیا جس کو منیجمنٹ لاہور قلندرز نے بہت سراہا
قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان بھی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہنچے
محمد حفیظ نے نہ صرف لاہور قلندرز کی کوشوں کو سراہا بلکہ سخت گرمی میں آئے ہوئے کھلاڑیوں کے جزبوں کو بھی سراہا
اظہر علی بھی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے اور ان کو بلے بازی کی ٹپس دیتے نظر آئے
اپنے پیغام میں اظہر علی نے کامیابی کا زینہ محض محنت کو قرار دیا
پہلے دن کی دلچسپ ویڈیو رپورٹ دیکھیں
اپنی رائے کا اظہار کریں