آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی ریکنگ جاری کر دی
دبئی : آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔جس کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔
رینکنگ کے مطابق بھارت اب بھی پہلی پوزیشن پر جنوبی افریقہ دوسری اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ چوتھے ، انگلینڈ پانچویں نمبر پر جبکہ سری لنکا کی 95 ریٹنگ پوزیشن کے ساتھ چھٹی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔
ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کی 7 ویں پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں