More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق حارث سہیل، آصف علی اور جنید خان ٹیم سے آﺅٹ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 19 جنوری سے دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوںپر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔
adds

اپنی رائے کا اظہار کریں