More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

موجودہ حالات میں بھی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے ، فواد عالم

موجودہ حالات میں بھی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے ، فواد عالم

لاہور :پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہناہے کہ موجودہ حالات میں بھی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ پیہلے مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی کو میرے قومی ٹیم میں چانس نہ بننے کا باعث کہا جاتا رہاہے مگر ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ سلسلہ برقرار ہے ۔
فواد عالم کا کہنا تھا کہ قومی سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں کہ انہیں کیوں منتخب نہیں کرتے لیکن وہ اپنی جانب سے کسی بھی ایونٹ میں ملنےءوالے موقع پر بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا اصل ہدف کرکٹ کھیلنا ہے اور قہ اب بھی مایوس نہیں ہیں ۔انہیں پوری امید ہے کہ قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا بھرپور موقع ملے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں