کھلاڑیوں کو کفالت اور پیار کی ضرورت ہے، کوچنگ کی نہیں، توقیرڈار
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈکپ کے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد خالد سجاد کھوکھر نے حسن سردار کو منیجر ٹیم اور توقیر احمد ڈار کو ہیڈ کوچ جبکہ ریحان بٹ اور محمد دانش کلیم کو کوچز مقرر کردیا ہے، قومی ٹیم عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرے گی، عالمی کپ 28 سے 16 دسمبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا،
ادھر توقیر ڈار جو آج تک ہر طرح کے عہدے سے انکار کرتے چلے آئے ہیں، تابی لیکس کے استفسار ہیڈکوچ توقیر ڈار نے کہا کہ وہ حسن سردار کی کوئی خواہش رد کرسکتے ہیں اور نہ ہی ان کا کہا ٹال سکتے ہیں کیونکہ وہ حسن سردار کے ساتھ کام کرکے فخر محسوس کرتے ہیں، ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ میرے ہیڈکوچ لگنے سے قومی ہاکی ٹیم کو پر نہیں لگ جائیں گے تاہم وہ کوشش کریں گے کہ کھلاڑیوں کے معاشی فکر کم کرنے کے لیے پی ایچ ایف اور حکومت کی توجہ دلا سکیں،،، انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہاکی کھلاڑی جہاد میں مصروف ہیں کیونکہ نہ تو ان کے پاس روزگار ہے اور نہ ہی ان کو تابناک مستقبل نظر آ رہا ہے،،، توقیر ڈار نے کہا کہ ہاکی کی بے توقیری کے ذمے دار سابق اولمپیئنز ہیں ،،، سب نوکریاں انجوائے کرنے آتے ہیں اور کوئی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تو نظام اور پی ایچ ایف کو کوسنا شروع کردیتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں