ورلڈ کپ ہارنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو کروڑوں مل گئے ، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بھی بھاری معاوضہ ملے گا
آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا اختتام تو ہوچکا ہے مگر اس بڑے ٹؤرنامنٹ کی انعامی رقم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ہونے پر بھی مالا مال کردیا ہے ، فائنل میں شکست خوردہ پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی اس کا بھی ممکنہ طور پر پتہ چل گیا ہے ، اور جو رقم رنراپ کے طور پر ملے گی وہ بھی سامنے آگئی ہے ۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 8 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ 11 لاکھ روپے ملیں گے۔
اسی طرح پاکستانی ٹیم کو سپر 12 مرحلے میں تین میچز کی جیت کی صورت میں $120,000 ($40,000) ملیں گے، جو تمام کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی جبکہ ایک حصہ ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا۔
ایک اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بغیر میچ کھیلے بھاری معاوضہ ملے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر (83 امریکی ڈالر) کا یومیہ الاؤنس بھی دیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں