ٹی ٹین کرکٹ انتظامیہ نے دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی لیگ میں شامل کر لیے
صاحب 21 دسمبر سے شارجہ میں کرکٹ کا نیا اور تیز ترین فارمیٹ متعارف ہونے جا رہا ہے،،، ٹی ٹین کرکٹ 21 سے 24 دسمبر کو شارجہ میں کھیلی جائے گی اور یہ تجربہ کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ لیگ کی کامیابی میں کھلاڑیوں کے نام بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،،،،پاکستان کے ریٹائرڈ کرکٹرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، اسٹارز سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، احمد شہزاد اور فخرزمان سمیت کئی کھلاڑی شریک ہوکر لیگ کی رونقوں کو چار چاند لگائیں تو وریندر سہواگ کی قیادت میں مراٹھا عریبیئن کی کوچنگ وسیم اکرم کے فرائض سرانجام دیں گے،،، بنگال ٹائیگرز کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے تو وقار یونس ہیڈ کوچ ہونگے،،، دنیائے کرکٹ کا نامور کرکٹر برائن لارا بھی کوچنگ کے میدان میں آگئے ہیں اور وہ کیرالہ کنگز کے کوچ ہونگے
پلیئرز ڈرافٹ کا مرحلہ آج مکمل کر لیا جائے گا،،،، شکیب الحسن،سنگا کارا،ایون مورگن اور اسٹیون فن جیسے بڑے نام بھی ڈرافٹنگ کا حصہ ہونگے
یاد رہے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی ملنے والی تنخواہ نہ لینے کی شرط پر اپنے بھائی انتظار الحق کی ٹیم پنجابی لیجنڈز میں حصہ دار بن گئے ہیں جبکہ مصباح الحق پنجابی لیجنڈز کی کپتانی کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں