ٹی ٹین کے ستارے آج سے جگمگائیں گے
امارات کے بڑے ایونٹ ابوظبی ٹی 10 لیگ کا 14 نومبر سے ایک رنگارنگ تقریب میں آغاز ہورہا ہے ایونٹ ابوظبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے ان کے ساتھ بالی ووڈ سیلبریٹی نورہ فتحی، ساؤتھ انڈین ماڈل پرتھوی نائر اور بنگلہ دیشی اداکار شکیب خان بھی ہوں گے۔ پروگرام کی میزبانی انڈین اداکارحسین خواجروالا کے سپرد کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں موسیقی کے ساتھ رقص کا تڑکا بھی ملےگا ۔ تین گھنٹے کی یہ تقریب شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوقع کرے گی اور ابوظبی ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کو چارچاند لگائے گی تقریب کے اگلے روز پہلا ٹاس ہوگا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیراور مراٹھا عریبین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ابوظبی ٹی 10 لیگ میں آٹھ ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئےمیدان میں اتریں گی۔ جن میں دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیرز کے علاوہ مراٹھا عریبین، ٹیم ابوظبی ، قلندرز، دکن گلیڈئیٹرز ، دہلی بلز، بنگال ٹائیگرز اور کرناٹک شامل ہیں۔ ٹی 10اسپورٹس مینجمنٹ گروپ کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ دس اوورز یعنی صرف 60گیندوں پر بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جس کا دورانیہ صرف 90منٹ ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 10 فارمیٹ نے کھیل کویکسرتبدیل کردیا ہے
ایڈیٹر نوٹ
کچھ ٹی 10 لیگ کے بارے میں
ٹی 10 لیگ 10 اوورز پر مشتمل پروفیشنل کرکٹ لیگ ہے جسے ٹی 10 اسپورٹس منیجمنٹ نے لانچ کیا ہے جس کی منظوری امارات کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے دی ہے یہ پہلی بین الاقوامی 10 اوورز پر مشتمل منظور شدہ کرکٹ لیگ بھی ہے۔ میچ کا دورانیہ 90 منٹ کا ہوتا ہے جس میں ہرایک سائیڈ سے 10 اوورز کرائے جاتے ہیں
ٹورنامنٹ کے میچز10 دن کھیلے جائیں گے جس میں ابتدائی مراحلے کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل ہوں گے۔ 2017 کا ایڈیشن 14 سے 17 دسمبر 2017 شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اگست 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر لیگ کی منظوری دی تھی۔لیگ کے دوسرے سیزن میں دو ٹیموں کا اضافہ کیا گیا 2018 کا ایڈیشن 21نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا تھا جس میں29 میچز ہوئے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں