عمران طاہر ۔ T10 لیگ میں اپنی مخصوص اونچی پرواز بھرنے کو تیار
ابوظبی ٹی ٹین میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لئے تیار ہوں :۔ عمران طاہر
ابوظبی ۔۔۔۔۔ابوظبی ٹی ٹین کی تیاریوں میں مصروف ہو اور کوشش ہو گی کہ اس سیزن میں گزشتہ کی بنسبت بہترین کھیل کا مظاہرہ کروں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سیزن میں اچھے کھیل کا مظاہر کیا تھا اور کوشش یہی تھی کی اپنی پرفارمنس کو یاد گار بناوں گزشتہ تجربہ کے مدنظر رکھتے ہوئے اس سیزن میں بہتری ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران طاہر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ میں اچھی باولنگ ضروری ہے تاکہ کم سے کم اسکور بنیں اور زیادہ وکٹس حاصل ہوںاس سے ٹیم کی کامیابی یقینی ہوتی ہے ۔ عمران طاہر اس سیزن میں ناردن وارئیرز کی طرف سے میدان میں اتریں گے ناردن واریئرز میں کرس جارڈن ، معین علی ، روومین پاول جیسے نامور کھلاڑی موجود ہیں عمران طاہر کا کہنا تھا کہ ٹیم چھوٹے بڑے کھلاڑیوں سے فرق نہیں پڑتا ٹیم کو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مالکان اور اسپونسرز کی توقعات پر پورا اترا جا سکے ۔ عمران طاہر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 10کا مستقبل شاندار ہے اور یہ فارمیٹ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ جیسے ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی طرح ٹی10ورلڈ کپ بھی ہو گا جس سے شائقین کرکٹ میں مزید اضافہ ہو گا ۔ابوظبی ٹی ٹین 19نومبر سے 4دسمبر تک متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظبی میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا ئے کرکٹ کے نامور ستار ے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں