تابی لیکس، ٹی ورلڈکپ خطرے میں جانیے کیوں ؟ IPL VS World Cup
ورلڈکپ ہو گا یا نہیں ؟ کھیلوں کے حلقوں میں اس وقت سب سے ذیادہ زیر بحث موضوع ہے، نیوزی لینڈ تو کرونا جیسے قاتل وائرس سے چھٹکارا حاصل کر چکا ہے مگر اس وقت آسٹریلیا میں کرونا کے محض آٹھ مریض بتائے جارہے ہیں مگر بہت کم جانتے ہیں آسٹریلیا میں موسم سرما کی شروعات ہیں اور جلد ہی اس ملحقہ بارڈرز بھی کھولے جارہے ہیں، جولائی کے اختتام پر موسم سرما اپنے عروج پر ہوگا اور ماہرین کو خدشہ ہے کہ جولائی اختتام پر آسٹریلیا میں کرونا کی ایک اور لہر آنے کا اندیشہ ہے اور ایسا ہوا تو تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی جائے گی اگرچہ بنا تماشائیوں کے مقبول ترین کھیل رگبی شروع ہوچکا ہے، لہذا اگر جولائی اختتام پر کرونا نے پھر آسٹریلیا میں پڑاو ڈالا تو ورلڈکپ کا انعقاد تقریبا نا ممکن ہوجائے گا اور اس کا عندیہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی دے دیا ہے کہ 2020 میں آئی سی سی کا کوئی بھی ایونٹ ہوتا نظر نہیں آرہا
ادھر بھارت کی مقبول لیگ آئی پی ایل منعقد کروانے پر حکام تلے ہوئے ہیں اور وہ اپنے اس زر آور ایونٹ کو بروقت کروانے کے لیے تن من کی بازی لگانے کو تیار ہیں اگرچہ بھارت میں کرونا کے مریض ہزاروں میں ہیں، معلوم پڑا ہے کرکٹ بورڈز اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو صوابدیدی اختیارات تو دیں گے مگر آفیشلی اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں کریں گے، تابی لیکس کے ذرائع بتا رہے ہیں کینگروز آئی پی ایل میں شرکت کرنے کی بجائے اپنے ڈومیسٹک سیزن کھیلنے میں ذیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جو شیڈول سے پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہوچکا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں