سنیل نارائن – ایمپائرز– میچ ریفریز اور محمد حفیظ کو منہ چڑھاتے ہوئے
تابی لیکس حال ہی میں آپکے علم میں لایا تھا کہ پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی نے یہ کہہ کر کہ محمد حفیظ نے کیوں کے ڈومیسٹک کرکٹ میں باولنگ نہیں کی لہذا ان کو اس ڈومیسٹک ایونٹ میں باولنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی
مگر لاہور قلندرز کے سنیل نارائن کی باولنگ پر ایمپائرز، میچ ریفری اور ٹیکنیکل کمیٹی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اور وہ دھڑلے سے مشکوک باولنگ کروا رہے ہیں،،،، ہماری چند ماہرین کرکٹ سے بات ہوئی جنہوں نے ان تصاویر کو دیکھ کر کہا ہے کہ اس سے بڑی غیر قانونی باولنگ اور کیا ہو سکتی ہے؟
مجھے بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ 2005 میں پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس بائیو مکینکس ٹیسٹ پہلی کوشش میں پاس کیا تھا جسمیں کئی ٹیسٹ کرکٹر پہلی کوشش میں ناکام ہو گئے تھے ،،، لہذا میں بھی کہنے کا حق رکھتا ہوں سنیل نارائن کی یہ باولز دیکھ کر کوئی بھی ان کا دفاع نہ کرسکے گا
ہمیں امید ہے کہ پشاور زلمی ٹیم منیجمنٹ یہ تصاویر ماہرین پی ایس ایل کو پیش کریں گے اور ایک بار پھر محمد حفیظ کو باولنگ کرنے کی استدعا کریں گے
کیونکہ محمد حفیظ کے نئے ایکشن میں اتنا خم نہیں جتنا لاہور قلندر کے سنیل نارائن کی ان باولز میں واضح نظر آ رہا ہے
امید کی جا سکتی ہے کہ پی ایس ایل کے اس شعبے کی کمیٹی ایمپائرز کی توجہ اس جانب مبزول کروائیں گے اور سنیل نارائن کی باولنگ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں