More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز 2025 کرکٹ شیڈول ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا۔ 18 ٹیموں پر مشتمل نیشنل T20 کپ مارچ میں ہوگا۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔ چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کا پہلا ایڈیشن ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں کھیلا جائے گا۔ سال 2025 میں انڈر 19 کرکٹرز کیلئے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ انڈر 13 اور انڈر 15 ٹورنامنٹس کو انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اور ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انڈر 19 کھلاڑی چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس میں جگہ بنائیں گے۔ اہم ترین 3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی سٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا گرے سٹرکچر 100 فیصد مکمل۔ فنشنگ ورک تیز پورا سٹیڈیم نیا۔ 34 ہزار سے زائد کی گنجائش جدید لائٹس کی تنصیب آخری مرحلے میں۔ جنرل انکلوژرز سے بھی گراؤنڈ کا ویو بہتر ہو گیا دونوں اطراف نئی سکور سکرینز نصب کرنے کاکام بھی جاری چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنرل انکلوژرز کی آخری نشتوں پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنرل انکلوژرز سے گراؤنڈ ویو کی تعریف کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا پراجیکٹ کی رفتار پر اطمینان کا اظہار شدید سردی اور دھند کے باوجود پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل نیا سٹیڈیم جدید سہولتوں کے ساتھ تیار ہو گا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ ایڈوائزرز عامر میر۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر . ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے نوجوان بیٹر اذان اویس اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس سیزن کی کارکردگی سے خوش۔ قائداعظم ٹرافی میں چار سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 844 رنز اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر بنے۔ انہیں ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹر کا ایوارڈ بھی ملا۔ اوپنر بیٹر کے طور پر طویل اننگز کھیلنے کی ذمہ داری کو محسوس کیا۔ اذان اویس کوچنگ اسٹاف نے میرے کھیل میں بہتری لانے پر بہت توجہ دی ہے۔ اذان اویس۔ اذان اویس پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایشال ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کریں گے۔ کراچی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریاں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا کراچی ایمرجنگ ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی اوول گراؤنڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کراچی ایمرجنگ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کی کراچی ایمرجنگ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 آؤٹ پر 101 رنز بنائے کراچی ایمرجنگ ٹیم کی بیٹر رامین شمیم نے 24 بالز پر 22 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے امیمہ سہیل نے 22 بولز پر 19 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے پاکستان انڈر 19 ٹیم میں قراۃالعین نے 8 رنز دے کر 1 کھلاڑی آؤٹ کیا ماہم انیس نے 7 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 18.5 اوورز میں 5 آوٹ پر 102 سکور بنا کر میچ جیت لیا پاکستان انڈر 19 ٹیم میں فاطمہ خان نے 23 بالز پر 27 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا ماہم انیس نے 21 بالز پر 20 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے کراچی ایمرجنگ ٹیم میں رامین شمیم نے 10 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی بریکنگ نیوز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ یہ فیصلہ انہوں نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا صائم ایوب سے خود بھی رابطہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں صائم ایوب سٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ محسن نقوی صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا۔ محسن نقوی اسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ محسن نقوی صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔ محسن نقوی صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ محسن نقوی امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔ محسن نقوی ٹکرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 واں ایڈیشن ۔ لاہور۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے پی ایس ایل 10 میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا ۔ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کا ڈرافٹ کیلئے سائن کیا ہے۔ پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو اپنے سابقہ اسکواڈ میں سے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ تین فرنچائزز اسلام آباد یونائٹڈ ۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے آٹھ آٹھ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں ۔ کراچی کنگز ۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ ٹکرز پاکستان شاہینز اسکواڈ۔ - لاہور۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان ۔ یہ میچ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ بیٹر امام الحق پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے ۔ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا آغاز 17 جنوری سے ملتان میں ہو گا۔ دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ٹکرز قائداعظم ٹرافی فائنل -- کراچی ۔ قائداعظم ٹرافی فائنل کے پہلے دن پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ زبیرخان 47 اور نبی گل 44 رنز کے ساتھ نمایاں سیالکوٹ کی طرف سے کپتان عماد بٹ کی چار اور علی رضا کی تین وکٹیں۔ سیالکوٹ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔ ٹیکرز کراچی۔آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ۔پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے سال نو کی آمد پر پریکٹس سے قبل خصوصی دعا کی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی کھلاڑیوں نے صبح اور سہ پہر دو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا مارننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور رننگ بٹوین وکٹ کی پریکٹس کی کھلاڑیوں نے آفٹر نون سیشن میں فیلڈنگ اور باولنگ کے تربیتی سیشن میں حصہ لیا تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ محسن کمال نے کی اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک جاری رہے گا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جنوری کو براستہ دئبی ملائشیا روانہ ہو گی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا سابق کرکٹر عمر گل کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا عمر گل اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔ محسن نقوی

چھکا نہ مار سکنے کے طعنے دینے والوں کو منہ توڑ جواب دینے والا رضوان،کرکٹ کی دنیا کا چمکتا ستارہ

چھکا نہ مار سکنے کے طعنے دینے والوں کو منہ توڑ جواب دینے والا رضوان،کرکٹ کی دنیا کا چمکتا ستارہ

ڈربی (سپورٹس ڈیسک)چھکا نہ مار سکنے کے طعنے سننے والوں کو منہ توڑ جواب دینے والا رضوان،کرکٹ کی دنیا کا چمکتا ستارہ۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا تعلق پاکستان کے اُس صوبے یعنی خیبرپختونخوا سے ہے جہاں کے شہریوں کو بہادر اور جفاکش سمجھا جاتا ہے۔ کچھ کرنا تو بس وہی کرنا۔ محمد رضوان بھی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ میں انہی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کے اعداد و شمار اس کی واضح دلیل ہیں۔

گزشتہ ایک سال سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے والے محمد رضوان نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے غیرمعمولی حالات اور بائیوسیکیور ببل میں کرکٹ کھیلنے کے انوکھے تجربے کے باوجود ہر طرز کی کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے ان کی ذہنی پختگی کا اندازہ ہوتا ہے۔

ابتدائی طور پر اپنی شاندار وکٹ کیپنگ اور ڈائیونگ کیچز سے شہرت پانے والے محمد رضوان کو اب تینوں طرز کی کرکٹ کا ایک مستند اور قابل بھروسہ بیٹسمین سمجھا جاتا ہے۔ جو کسی بھی کنڈیشنز اور حالات میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتر کر پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دینے کے لیے تیار رہتا ہے۔

63 میچز میں وکٹوں کے پیچھے 83 شکار کرنے والے محمد رضوان نےگزشتہ 12ماہ میں میں کُل 33 میچز میں 1320 رنز بنائے ہیں۔ اس عرصے میں بابراعظم کے 1332 رنز کے بعد یہ دنیا بھر میں کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس دوران 50.76 کی اوسط سےبیٹنگ کرنے والے محمد رضوان نے 2 سنچریاں اور 11 نصف بھی بنائیں۔

محمد رضوان کے گزشتہ پانچ ماہ کے اعداد و شمار تو اور بھی حیرت انگیز ہیں۔ یکم جنوری 2021 سے اب تک انہوں نے10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 106 کی اوسط اور 141.71 کے اسٹرائیک ریٹ سے 530 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں

وہ رواں سال کے آغاز سے ا ب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 47 چوکے اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل (23) کے بعد سب سے زیادہ 18چھکے لگائے۔موجودہ ٹی ٹونٹی پلئرز رینکنگ کے سب سے بہترین بیٹسمین اور انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر ڈیوڈ ملان نے اس دوران8میچز میں 21 چوکے اور 9 چھکے لگائےجبکہ ان کے ساتھی اوپنر جیسن رائے نے7 میچز میں 22 چوکے اور 7 چھکے جڑے۔

اس دوران انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ کی 20 اننگز میں 875 رنز بنائے ہیں، جس میں 2 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور موجودہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود جوئے روٹ اس دوران 18 اننگز میں 3 سنچریوں کی مدد سے 1038 رنز بناکر سرفہرست ہیں۔

وکٹ کیپنگ ہو یا بیٹنگ کنڈیشنز اور میچ کی بدلتی صورتحال کے مطابق اپنے کھیل میں تبدیلی لانا ہی محمد رضوان کی کامیابی کاراز ہے۔

تابی لیکس کے مطابق محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹنگ کرنا ہمیشہ پسند تھا مگر بدقسمتی سے بین الاقوامی کیرئیر کی ابتداء میں وہ اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا بہتر اظہارنہیں کرسکےتاہم بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ان کے لیے بہت سازگار رہی۔وہ ڈومیسٹک میں انہی نمبر ز پر کھیلتے تھے اب جب نئی ٹیم منیجمنٹ نے ان کو بیٹنگ آرڈر میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے منیجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

اوپنرفخر زمان سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین نے بتایا کہ انٹرنیشنل کیرئیر کے آغاز میں ایک تاثر تھا کہ محمد رضوان بڑے چھکے نہیں لگاسکتا مگر انہوں نے اس صلاحیت کے حصول کے لیے بہت محنت کی اور بالآخر اس میں بہتری نظر آنے لگی۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ، ،مشتاق احمد اور شاہد آفریدی نے ان کی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار کیا ہے۔ ایک روز رمیز راجہ نیٹ کے پاس سے گزر تے ہوئے مشورہ دے گئے کہ “ہیڈ اسٹل رکھو” جس کا مجھے بہت فائدہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وکٹ کپیر بیٹسمین ٹیسٹ کرکٹ بہادری اور مستقل مزاجی مانگتی ہے اور اگر تینوں فارمیٹ کھیلنے ہیں تو آپ کو سپر فٹ ہونا چاہیے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے سے قبل انہوں نے اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کے لیے خصوصی مشقیں کی تھیں۔برطانیہ کی کنڈیشنز میں ریڈ بال کے لیٹ سوئنگ ہونے کے باعث گیند آخری وقت تک گھومتا رہتا ہے جس پر قابو پانے کے لیے خصوصی محنت درکار ہوتی ہے، اسی طرح وائیٹ بال میں وہاں ہائی اسکورننگ گیمز ہوتی ہیں، جس کے لیے زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنا ضروری ہوتا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں