پاکستان کیخلاف ٹی20سیریز، ڈینجر مین سٹوکس اور بٹلر کی شرکت مشکوک
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ’ڈینجر مین‘ بین سٹوکس اور ان کے ساتھ جارحانہ بلے باز جوز بٹلر کی پاکستان کے خلاف ٹی20سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
تابی لیکس کی رپورٹ کے مطابق انگلش کپتان ایون مورگن کا کہنا ہے کہ ہم سٹوکس اور بٹلر کی واپسی میں کوئی جلدبازی نہیں کرنا چاہتے،آل راؤنڈرکے بائیں ہاتھ کی انگلی اپریل میں دوران فیلڈنگ فریکچر ہوئی تھی،تب وہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔
سٹوکس اب انجری سے نجات پا چکے اور سردست کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کی جانب سے کھیل رہے ہیں، بٹلر پنڈلی میں تکلیف کے سبب آئندہ 2 میچز میں دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیم مینجمنٹ دونوں کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے خاصا محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں