محمد حفیظ نے سری لنکا کے دورے کے بارے میں ایسی بات کر دی کہ ۔۔۔۔
“محمد حفیظ نے سری لنکا کے دورے کے بارے میں ایسی بات کر دی کہ ۔۔۔۔”
سرگودھا: قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مہر لگ گئی ہے اور سری لنکا کے بعد پر امید ہوں کہ دیگر عالمی ٹیمیں بھی جلد پاکستان آئیں گی۔
میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 2009 میں حملے کے بعد سری لنکن ٹیم نے دوبارہ لاہور آکر پاکستان دوستی کا ثبوت دیا جب کہ ہمسایہ ملک کی ٹیم کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مہر لگ گئی ہے اب دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان میں کھیلنے کے لئے آئیں گی۔
اپنے بولنگ ایکشن کے حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں کلیئر ہونے کے بعد اپنے ایکشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی اورامید ہے کہ بائیو مکینک ٹیسٹ میں کلیئر ہو جا?ں گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں