More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاک سری لنکا سیریز کا اعلان کر دیا گیا

پاک سری لنکا سیریز کا اعلان کر دیا گیا

ایک طرف تو سری لنکن بورڈ یہ دعوی کر رہا ہے کہ سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے تو دوسری طرف چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا حیران کن بیان سامنے آیا ہے کہ میزبان ہم ہیں سری لنکا انکار کیسے کر سکتا ہے ؟ حالانکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں کئی مرتبہ وعدہ خلافی کر چکے ہیں
ایک طرف تو بیان بازی اور خبریت کا بازار گرم ہے تو دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا سیریز کا اعلان بھی کر ڈالا ہے اور ساتھ ہی دعوی بھی داغ ڈالا ہے کہ اب ٹیسٹ سیریز دسمبر میں ہوگی
تفصیلات کے مطابق

3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی

ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر اتفاق ہوگیا

تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا

تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا

پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا

تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا

3 ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں