تھوک کا متبادل خبر کے نیچے کمنٹس میں تجویز کیجیے
صاحب آئی سی سی کے نئے قوانین نے باورلز چاہے سپنر ہو فاسٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جو ان کی عادت میں شامل ہوچکا ہے ، کچھ یہی کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باولر محمد عباس نے کہ وہ دوران پریکٹس اس پر خوب توجہ دے رہے ہیں مگر پھر بھی تھوک لگانے کی غلطی ہو جاتی ہے کیونکہ ہر باولر کی عادت میں شامل ہو چکا ہے
مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب تمام کھلاڑیوں کو صحت مند ہونے پر ہی میچ کھیلنے کی اجازت ہوگی تو اس قدر پابندیاں کیوں ؟ مزید برآں ایمپائرز کو بخار چیک کرنے والا بھی تھمایا جا سکتا ہے کہ وہ ہر کھلاڑی کا گراونڈ میں آنے سے پہلے ٹمپریچر چیک کرے اور مشکوک کھلاڑی کا متبادل فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، بال تھوک نہ لگانا، آوٹ کرنے پر جشن نہ منانا اور سواری یعنی کھلاڑی اپنے سامان کی خود حفاظت کرے جیسے اقدام سے کرکٹ کا حسن ، جزبہ اور دیکھنے والوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ فراہم نہ کر سکے گا
ہو بہو کچھ یہی باتیں آسٹریلوی باولر مچل سٹارک بھی کر چکے ہیں اور انہوں نے آئی سی سی سے اپیل کی ہے کہ تھوک کا متبادل فراہم کیا جائے کیونکہ جب گیند سوئنگ نہیں کرے گا تو وکٹ لینا مشکل ہوگا اور وہ بھی ایسے حالات میں جب فلیٹ پچز تیار ہو رہی ہیں ، اس پابندی سے نوجوان نسل فاسٹ باولر بننے کی خواہش ترک کر دیں گے جس سے کرکٹ کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے
میرے خیال میں سب سے بہتر متبادل ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ کئی دہائیوں سے بہترین لبریکنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس خواص لگ بھگ تھوک جیسے ہیں اور اسکو نہ صرف محفوظ بلکہ جراثیم کش بھی سمجھا جاتا ہے Lidocaine Gell
اپنی رائے کا اظہار کریں