رضا حسن نے قومی ٹیم میں واپسی کا نقارہ بجا دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دو برس میں کئی لیفٹ آرم سپنر آزمائے مگر کوئی بھی بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق متاثر نہ کر سکا،،، زوالفقار بابر کو ان فٹ قرار دے کر سائیڈ لائن کر دیا گیا، عماد وسیم بھی محض ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں وہ بھی محض نئی بال کے ساتھ ،،،، اتنی لمبی کرکٹ کھیلنے کے باوجود عماد وسیم پرانے بال کا استعمال اور بریک کرنے کا ہنر سیکھ نہیں پائے
قومی ٹیم کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضا حسن دو سال پہلے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مرتکب پائے گئے اور ان کو پی سی بی دو سال کرکٹ سے دور کردیا
مگر جناب پابندی ختم ہوتے ہی رضا حسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے پہلے میچ میں انہوں نے اپنی مہارت کی دھاک بٹھا دی اور فاٹا کے خلاف 12 وکٹیں حاصل کر لیں،،،رضا حس نے پہلی اننگ میں 4 جبکہ دوسری اننگ میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
تابی لیکس سے گفتگو میں رضا حسن نے کہا کہ انہوں نے اپنا طرز زندگی یکسر بدل لیا ہے اور میری توجہ محض کرکٹ ہے اور کرکٹ ہی رہے گی اور وہ دن دور نہیں جب وہ کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں