پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میرنے زبردست اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میرنے آسٹریلیا کے خلاف بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کیں، ان کی شاندار پرفارمنس ٹیم کو تو کامیابی نہ دلا سکی لیکن ثناء میر کو بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچا دیا۔
ثناء نے 4 درجے ترقی پائی اور آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا اور ساتھ ہی آل راؤنڈرز میں بھی پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔اپنی کامیابی پر پیغام جاری کرتے ہوئے ثناء میر کا کہناتھا کہ اس کامیابی پر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ ان کا کہناتھا کہ یہ میرے والدین، دوست اساتذہ کی دعا اور محنت کا نتیجہ ہے اور اس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آئی سی سی کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جس نے ہمیں اچھی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کیلئے مواقع فراہم کیے۔
یاد ہے کہ پاکستان کی تجربہ کار آل راؤنڈر ثناء میر 112 ون ڈے اور 90 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں