سیالکوٹ ریجن پی سی بی کے لیے گلے میں پھنسی ہڈی بن گیا
جی ہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی فیصلے سے انکار کرنا اپنے لیے مسائل کے پہاڑ کھڑے کے مترادف ہوتا ہے، سیالکوٹ ریجن کے صدر نعمان بٹ کو محض اس وجہ سے معطل کردیا گہ وہ ڈیپاٹمنٹل اور ریجنل کرکٹ کے خاتمے کے خلاف چار ساتھیوں ڈٹ گئے اور کوئٹہ میں ہونے والا گورننگ بورڈ کا اجلاس اس بغاوت کی صورت میں ادھورا رہ گیا
مگر نعمان بٹ نے چوتا پہن کر اکھاڑے میں اتر چکے ہیں اور پی سی بی آمرانہ پہلوان کو پچھاڑنے کا عزم کیے ہوئے ہیں
تازہ ترین خبریں کہ عدالت عظمی کے احکامات کی تعمیل میں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حافظ آباد کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
لاہور۔ ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے الیکشن چوبیس مئی کو ہونگے۔
لاہور۔ ڈسٹرکٹ حافظ آباد انتخابات کے لیے ووٹرز لسٹ بھی جاری کر دی گئی۔
لاہور۔ چوبیس مئی کو ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے صدر، سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں کے لیے ووٹنگ ہو گی۔
لاہور۔ ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے انتخابات میں کرکٹ بورڈ کی طرف سے تاخیر پر آج ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہوئی تھی۔
لاہور۔ ہائیکورٹ میں زبیر احمد کی پٹیشن پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کرکٹ بورڈ حکام کو تیئس مئی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔
لاہور۔ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر ہونے کے بعد پی سی بی انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں