ایک گیند نے شعیب ملک کو بڑے اعزاز سے محروم کر دیا, وہ اعزاز کونسا ہے؟ جانیئے !
ایڈنبرگ : قومی ٹیم کے آل راو نڈرشعیب ملک پاکستان کی جانب سے تیز ترین ففٹی کے ریکارڈ سے ایک گیند دور رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں 22 گیندوں پر 50 رنز مکمل کر لیے تھے،پاکستان کے لیے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، انھوں نے2010ءمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صرف 21 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کر لیا تھا، اس فہرست میں محمد حفیظ اب تیسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے بھارت کے خلاف میچ میں ففٹی کیلئے23 گیندیں صرف کی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی۔ؔ
اپنی رائے کا اظہار کریں