شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے سوال کا جواب دیدیا
لاہور( نمائندہ تابی لیکس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ایک بار پھر ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر جواب دینے سے انکار کردیا۔
ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان کا پوچھنا تھا کہ آپ اور ثانیہ مرزا میں میں علیحدگی سے متعلق بہت سی افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس سوال کا مختصر سا صرف ہاں یا ناں میں جواب دے دیں۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے، اسے متعلق میں اور نہ میری اہلیہ اس معاملے کا جواب دے رہے ہیں، اس کے لیے معذرت، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ علیحدگی سے متعلق سوالوں کو آپ ہم سے دور ہی رکھیں، اس سوال کو چھوڑ ہی دیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں