کون بنے گا شیر پاکستان؟ — فیصلہ اتوار کو ہوگا
جی ہاں دیسی کشتیاں پاکستان کا ایک ایسا کھیل ہے جو بنا کسی تشہیر کے بھی بڑی تعداد میں تماشائیوں کو اپنی جانب کھینچ لاتی ہیں،،، اگرچہ پاکستانی پہلوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیے ہوئے ہیں مگر وہ حکومتی بے حسی کا شکار ہیں،،،
پاکستان کے ہر دلعزیز پہلوان انعام بٹ جو فری سٹائل ریسلنگ میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں ،، اب طویل مدت کے بعد دنگل کے لیے اپنا لنگوٹا کس لیا ہے اور وہ 3 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم نزد قزافی اسٹیڈیم لاہور میں شیر پاکستان دنگل میں حصہ لیں گے جہاں ان کا مقابل ڈیرہ غازی خان کے نامور پہلوان عمیر پہلوان سے ہوگا،،،، انعام بٹ نے تابی لیکس سے گفتگو میں کہا ہے کہ اگرچہ وہ دیسی کشتی میں ایک مدت کے بعد حصہ لے رہے ہیں مگر شیر پاکستان کا ٹائٹل وہ اپنے سینے پر سجائیں گے
پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ارشد ستار کے مطابق شیر پاکستان دنگل کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،،، انہوں نے بتایا کہ شیر پاکستان کے علاوہ کئی دیگر دنگل بھی ہونگے جسمیں نوجوان پہلوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں