گرین شرٹ پہننے والے شرجیل خان گرین ٹیسٹ کیپ پہننے میں تاحال ناکام
بیس ون ڈے اور پندرہ ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے ستائیس سالہ شرجیل خان اپنی جارحانہ بلے بازی سے مشہور ہیں، سلیکشن کمیٹی نے ان کی یہی صلاحیت بھانپتے ہوئے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا، پہلے ٹیسٹ میں عبرت ناک شکست کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے دوسرے ٹیسٹ میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے مگر دوسرے ٹیسٹ کا جیسے ہی اعلان ہوا، شرجیل خان کا خواب ادھورا رہا اور ان کو ٹیسٹ کیپ نہ مل سکی، ان کو ٹیم پر نہ شامل کرنے پر کرکٹ کے مہان منتریوں جنمیں وسیم اکرم، راشد لطیف، وقار یونس شامل ہیں، حیرانی کا اظہار کرتے نظر آئے
اپنی رائے کا اظہار کریں