شرجیل خان کی قسمت کا فیصلہ آئندہ چند روز میں
پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کے ایک اور ملزم شرجیل خان کے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے،،، پی سی بی ٹریبونل کے روبرو سب سے لمبا کیس شرجیل خان کا چلا اور دونوں فریقین یعنی پی سی بی اور شرجیل خان کے وکلاء کے مابین طویل جرح ہوئی اور دونوں پارٹیوں نے اپنے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں
شرجیل خان کے وکیل کے مطابق وہ بڑے پر اعتماد ہیں شرجیل خان کو بری کر دیا جائے گا کیونکہ پی سی بی کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں اور فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا،،،ادھر پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کیس سے بھاگ رہے ہیں اور پیش میں ہونے میں حیلوں بہانوں کا سہارا لیتے رہے،،،قانونی مشیر نے بھی اعتراف کیا کہ شرجیل خان بھی چاہتے ہیں کہ ان کو کم سے کم سزا ہو
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کا فیصلہ آئندہ چند روز میں منظر عام پر آجائے گا،،،ٹریبونل نے شرجیل خان کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں