شرجیل خان نے عوامی عدالت میں تہلکہ مچانے کا فیصلہ کر لیا
جی ہاں سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستانی اوپنر کھیل کے میدان میں تو اپنی بلے بازی سے تہلکہ مچاتے رہے ہیں مگر پی ایس ایل ٹو میں سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے بعد ان کو پی سی بی ٹریبونل کے سامنے پیش ہونا پڑا اور ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی
تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ طویل بندش کا سامنا کرنا شرجیل خان کے لیے مشکل ہو رہا ہے اور انہوں نے عوامی عدالت میں پیش ہوکر حقائق منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے
اس سلسلے میں شرجیل خان سب سے پہلے لاہور میں پانچ دسمبر کی دوپہر لاہور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور کے روبرو میٹ دی پریس میں کھیلوں کے صحافیوں کے سامنے پیش ہونگے اور اپنا موقف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے سوالوں کا جواب بھِی دیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں