More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

وسیم اکرم کے بعد شان مسعود نے کاٶنٹی کپتانی کا اعزاز حاصل کرلیا

وسیم اکرم کے بعد شان مسعود نے کاٶنٹی کپتانی کا اعزاز حاصل کرلیا

اکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

شان مسعود نے اس سیزن میں ڈربی شائر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور ریڈ بال کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 اننگز میں 844 رنز بنائے، جن میں دو ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شان کی بہت عزت کی جاتی ہے اور پلیئر اس کو سپورٹ بھی کرتے ہیں
رہے کہ شان مسعود انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میں کسی کاؤنٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں ، اس سے قبل وسیم اکرم ہمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

شان مسعود پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز، قومی ڈومیسٹک سیزن میں سدرن پنجاب اور کشمیر پریمیر لیگ میں باغ اسٹالینز کی قیادت کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں