More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

عمران خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں،،، شکیل شیخ

عمران خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں،،، شکیل شیخ

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مشیر اور دست راست اور تھنک ٹینک  کے سربراہ شکیل شیخ نے وقت نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ اداروں کا کرکٹ ٹیمیں بنانا پاکستان کرکٹ بورڈ کے بوجھ میں کمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور اداروں سے منسلک کھلاڑیوں کو معاشی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جبکہ ریجنل کرکٹ جو پاکستان کرکٹ میں اہمیت کی حامل ہے کا سارا بوجھ پی سی بی کو اٹھانا پڑتا ہے،،، موجودہ حالات میں محکموں کا کردار بہت اہم ہے۔ ہر دور میں محکموں سے اچھے کرکٹرز قومی ٹیم میں آئے اور ان کرکٹرز نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام بھی روشن کیا ہے
ساتھ ہی شکیل شیخ نے جاوید میانداد سمیت کئی کھلاڑیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے جاری رہنے کے حق میں ہیں مگر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عمران خان اداروں کی کرکٹ ختم کرنے کے لیے ایک عرصہ سے بیانات دیتے چلے آ رہے ہیں جوکہ درجنوں کھلاڑیوں کے لیے معاشی مسائل کا باعث بن سکتا ہے
انہوں نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ساتھ ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے اور مقصد ایک ہی ہے کہ معیاری کھلاڑی دستیباب ہوتے رہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں اضافہ ہوتا رہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں