شاہد آفریدی نے اپنے بارے ایک اور خبر کو جھوٹ قرار دے دیا
جی ہاں سوشل میڈیا اور میڈیا پر یہ خبر گردش میں تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی گٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور دوبئی میں انہوں نے اپنے ڈاکٹر سے طبی معائنہ بھی کروایا ہے اور ساتھ ہی کسی سرکاری یا شاہد آفریدی کی جانب سے اعلان کے بغیر خبر داغ ڈالی کہ شاہد آفریدی ورلڈ الیون کی جانب سے نہیں کھیلیں گے
مگر شاہد آفریدی نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کی تصدیق کرکے اپنے بارے ایک اور خبر کو جھٹلا دیا ہے ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تیزی سے صحد مند ہورہے ہیں اور اللہ تعالی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو پسند کرتا ہے اس لیے وہ اس میچ میں ضرور حصہ لیں گے
ورلڈ الیون کی قیادت انگلش کپتان اوئن مورگن کریں گے جبکہ ٹیم میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ایکشن میں ہوگے، سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے بھی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے
ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں